ابنا: لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج نے ایک کارروائی کر کے جنوبی لبنان کے شہر صیدا کے قریب بلال بن ریاح مسجد کے اطراف میں انتہا پسند سلفی مولوی احمد الاسیر کے حامیوں اور ان کے مسلح افراد کے اشتعال انگیز اجتماع کو ناکام بنا دیا۔
یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب العہد نیوز ایجنسی نے بھی خبر دی ہے کہ الناصری عوامی محاذ کے رہنما اسامہ سعد نے جمعہ کے روز اپنی پارٹی کے ارکان کے ساتھ ایک خفیہ میٹنگ کی اور اس شہر کی پرامن اور جمہوری فضا پر سلفیوں کے اقدامات کے نتائج کا جائزہ لیا۔